عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں ایک فیصد سے زائد بڑھ گئیں

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں ایک فیصد سے زائد بڑھ گئیں

Sep 28, 2026|ویب ڈیسک

لندن ( کامرس ڈیسک) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک فیصد سے زائد اضافہ ہوگیا۔خبر رساں ادارے کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت ایک فیصد سے زائد اضافے کے بعد 105.64 ڈالر فی بیرل ہوگئی، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کے نرخ بھی نصف فیصد سے زیادہ بڑھ کر 93.11 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئے۔رپورٹ کے مطابق خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے ساتھ جنگ ختم کرنے اور آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے کی تجویز مسترد کیے جانے کے بعد سامنے آیا۔