سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ 12 ہزار 800 روپے سستا
Sep 28, 2026|ویب ڈیسک
کراچی ( کامرس ڈیسک) عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں آج نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 128 ڈالر کم ہوکر 4 ہزار 156 ڈالر کی سطح پر آگئی۔عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی کے اثرات مقامی صرافہ بازاروں میں بھی دیکھنے میں آئے، جہاں فی تولہ سونے کی قیمت 12 ہزار 800 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 38 ہزار 136 روپے ہوگئی۔اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 10 ہزار 973 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 75 ہزار 631 روپے کی سطح پر آگئی۔چاندی کی قیمت میں بھی کمی ہوئی، فی تولہ چاندی 325 روپے سستی ہوکر 6 ہزار 578 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 279 روپے کمی کے بعد 5 ہزار 639 روپے کی سطح پر آگئی۔