ایشین گیمز، پاکستان نے والی بال میں دوسری کامیابی سمیٹ لی
Sep 28, 2026|ویب ڈیسک
ناگویا( سپورٹس ڈیسک)جاپان میں جاری ایشین گیمز کے والی بال مقابلوں میں پاکستان نے مسلسل دوسری فتح حاصل کرلی۔پاکستانی ٹیم نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے ازبکستان کو 3-0 سے شکست دے دی۔قومی ٹیم نے اس سے قبل ایونٹ کے اپنے افتتاحی میچ میں تھائی لینڈ کو 3-1 سے ہرا کر کامیابی حاصل کی تھی۔