فاطمہ ثنا کینیڈا پہنچ گئیں، سپر 60 لیگ میں ایکشن میں ہوں گی

فاطمہ ثنا کینیڈا پہنچ گئیں، سپر 60 لیگ میں ایکشن میں ہوں گی

Sep 28, 2026|ویب ڈیسک

لاہو( سپورٹس ڈیسک)پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا کینیڈا سپر 60 لیگ میں شرکت کے لیے کینیڈا پہنچ گئیں۔فاطمہ ثنا کینیڈا سپر 60 لیگ میں وینکوور اینکرز کی نمائندگی کریں گی۔ قومی ویمن ٹیم کی مصروفیات نہ ہونے کے باعث انہیں لیگ میں شرکت کے لیے این او سی جاری کیا گیا ہے۔کینیڈین ٹی 10 لیگ کا دوسرا سیزن 29 ستمبر سے 4 اکتوبر تک کھیلا جائے گا۔قومی ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا رواں سیزن میں انگلش ویمنز لیگ ’دی ہنڈرڈ‘ میں بھی شرکت کرچکی ہیں۔