پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست واپسی، 176 ہزار پوائنٹس کی حد بحال
Jul 15, 2026|ویب ڈیسک
کراچی( کامرس ڈیسک) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز سرمایہ کاروں کے اعتماد میں بہتری کے باعث مارکیٹ میں نمایاں تیزی دیکھی گئی، جس سے ہنڈرڈ انڈیکس ایک بار پھر ایک لاکھ 76 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا۔کاروبار کے آغاز پر مارکیٹ میں زبردست خریداری کا رجحان دیکھنے میں آیا، جس کے نتیجے میں ہنڈرڈ انڈیکس 3 ہزار سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 76 ہزار 701 پوائنٹس کی سطح تک پہنچ گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز مارکیٹ شدید دباؤ کا شکار رہی تھی، جہاں ہنڈرڈ انڈیکس 6 ہزار 408 پوائنٹس کی بڑی کمی کے بعد 1 لاکھ 73 ہزار 518 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ موجودہ تیزی کو سرمایہ کار گزشتہ روز کی بھاری مندی کے بعد مارکیٹ کی مضبوط بحالی قرار دے رہے ہیں۔