پاکستان اسٹاک مارکیٹ کا مثبت اختتام، 100 انڈیکس میں 74 پوائنٹس اضافہ

پاکستان اسٹاک مارکیٹ کا مثبت اختتام، 100 انڈیکس میں 74 پوائنٹس اضافہ

Jul 17, 2026|ویب ڈیسک

کراچی( شوبز ڈیسک) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز پہلے ٹریڈنگ سیشن کا اختتام مثبت رجحان کے ساتھ ہوا، جہاں سرمایہ کاروں کی خریداری کے باعث 100 انڈیکس میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔کاروبار کے آغاز پر مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی اور 100 انڈیکس 500 سے زائد پوائنٹس بڑھ کر ایک لاکھ 78 ہزار 694 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔ تاہم بعد ازاں کچھ منافع خوری کے باعث انڈیکس میں کمی آئی۔ٹریڈنگ سیشن کے اختتام پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 74 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 78 ہزار 198 پوائنٹس پر بند ہوا۔مارکیٹ میں پہلے سیشن کے دوران تقریباً 14 ارب روپے مالیت کے 29 کروڑ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا، جو سرمایہ کاروں کی بھرپور سرگرمی کی عکاسی کرتا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس ایک لاکھ 78 ہزار 123 پوائنٹس پر بند ہوا تھا، جس کے مقابلے میں آج معمولی بہتری ریکارڈ کی گئی۔