امریکا، ایران کشیدگی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی
Jul 13, 2026|ویب ڈیسک
اسلام آباد( کامرس ڈیسک)امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کے اثرات کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز شدید مندی دیکھنے میں آئی۔کاروبار کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس 2 ہزار 22 پوائنٹس کی کمی کے بعد ایک لاکھ 80 ہزار 219 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔آج کے کاروبار میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 79 ہزار 448 پوائنٹس کی کم ترین جبکہ ایک لاکھ 80 ہزار 494 پوائنٹس کی بلند ترین سطح تک بھی پہنچا۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 82 ہزار 241 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔