مالی سال 2025-26 میں کرنٹ اکاؤنٹ 13 کروڑ 90 لاکھ ڈالر خسارے میں

مالی سال 2025-26 میں کرنٹ اکاؤنٹ 13 کروڑ 90 لاکھ ڈالر خسارے میں

Jul 17, 2026|ویب ڈیسک

کراچی( کامر س ڈیسک) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے مالی سال 2025-26 کے کرنٹ اکاؤنٹ کے تازہ اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں، جن کے مطابق مالی سال کے اختتام پر ملک کا کرنٹ اکاؤنٹ 13 کروڑ 90 لاکھ ڈالر خسارے میں ریکارڈ کیا گیا۔مرکزی بینک کے مطابق گزشتہ مالی سال 2024-25 کے دوران پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ ایک ارب 84 کروڑ ڈالر سرپلس میں تھا، تاہم رواں مالی سال کے اختتام پر یہ دوبارہ خسارے میں چلا گیا۔اعداد و شمار کے مطابق جون 2026 میں کرنٹ اکاؤنٹ کا خسارہ 64 کروڑ 90 لاکھ ڈالر رہا، جبکہ جون 2025 میں 22 کروڑ ڈالر کا سرپلس ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اس سے قبل مئی 2026 میں کرنٹ اکاؤنٹ 50 کروڑ ڈالر سرپلس میں تھا۔سٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ مالی سال 2025-26 کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ گورنر سٹیٹ بینک کے متوقع تخمینے کے مطابق رہا۔ گورنر نے رواں مالی سال کے لیے کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کے صفر سے ایک فیصد کے درمیان رہنے کی پیش گوئی کی تھی۔