پاکستان کو ایل این جی خریداری کیلئے بھی کوئی بولی نہ مل سکی

پاکستان کو ایل این جی خریداری کیلئے بھی کوئی بولی نہ مل سکی

Sep 9, 2026|ویب ڈیسک

 اسلام آباد( کامرس ڈیسک)پاکستان کو ستمبر میں ایل این جی کی خریداری کے لیے جاری کیے گئے تیسرے ٹینڈر پر بھی کسی عالمی کمپنی کی جانب سے بولی موصول نہیں ہوئی۔پی ایل ایل ذرائع کے مطابق پاکستان نے ستمبر میں ایل این جی کی فراہمی کے لیے تیسری بار ٹینڈر جاری کیا تھا، جس میں 12 سے 16 ستمبر کے دوران ایک ایل این جی کارگو کی فراہمی کے لیے عالمی کمپنیوں سے پیشکشیں طلب کی گئی تھیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایل این جی کارگو کی بولی جمع کرانے کی آخری تاریخ 8 ستمبر مقرر تھی، تاہم مقررہ وقت تک کوئی بولی موصول نہیں ہوئی۔واضح رہے کہ حکومت اس سے قبل ستمبر میں ایل این جی کارگو کی خریداری کے لیے جاری کیے گئے 2 ٹینڈرز بھی منسوخ کر چکی ہے۔ دونوں مواقع پر موصول ہونے والی بولیاں مہنگی ہونے کے باعث مسترد کردی گئی تھیں۔