پاکستان نے ایل این جی کا نیا اسپاٹ کارگو خرید لیا

پاکستان نے ایل این جی کا نیا اسپاٹ کارگو خرید لیا

Jul 11, 2026|ویب ڈیسک

اسلام آباد( کامرس ڈیسک) پاکستان نے توانائی کی ضروریات پوری کرنے کے لیے ایک اور اسپاٹ ایل این جی کارگو حاصل کر لیا، جس کی فراہمی 15 اور 16 جولائی کو متوقع ہے۔سرکاری کمپنی پاکستان ایل این جی لمیٹڈ (پی ایل ایل) کے مطابق اس کارگو کی خریداری کے لیے مجموعی طور پر تین بولیاں موصول ہوئیں، جن میں سب سے کم قیمت کی پیشکش کو کامیاب قرار دے کر منظور کر لیا گیا۔پی ایل ایل کے مطابق کم ترین بولی 18.23 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو رہی، جبکہ دیگر دو بولیاں بالترتیب 18.59 ڈالر اور 18.72 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کی تھیں۔کمپنی نے بتایا کہ سب سے کم بولی دینے پر برٹش پیٹرولیم (بی پی) سنگاپور کو ایک لاکھ 40 ہزار مکعب میٹر ایل این جی کارگو کی فراہمی کا ٹھیکہ دیا گیا ہے۔ یہ کارگو 15 اور 16 جولائی کو پورٹ قاسم کے پی جی پی سی ایل ٹرمینل پر پہنچایا جائے گا۔حکام کے مطابق بی پی سنگاپور کے اس کارگو کی آمد کے بعد رواں سال پاکستان کی مجموعی ایل این جی درآمدات کی تعداد 10 کارگوز تک پہنچ جائے گی۔