گیس بحران کے خدشات، پاکستان کا ہنگامی ایل این جی ٹینڈر جاری

گیس بحران کے خدشات، پاکستان کا ہنگامی ایل این جی ٹینڈر جاری

Jul 10, 2026|ویب ڈیسک

 اسلام آباد( کامرس ڈیسک)آبنائے ہرمز میں حالیہ حملوں کے باعث گیس کی فراہمی متاثر ہونے کے بعد پاکستان نے ہنگامی بنیادوں پر مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی خریداری کے لیے ٹینڈر جاری کر دیا ہے۔پاکستان ایل این جی لمیٹڈ (پی ایل ایل) کے مطابق عالمی توانائی کمپنیوں سے بولیاں کل تک طلب کی گئی ہیں، جبکہ موصول ہونے والی تمام بولیاں بھی اسی روز کھولی جائیں گی۔رپورٹس کے مطابق پاکستان نے 15 اور 16 جولائی کو ترسیل کے لیے ایک ایل این جی کارگو کی خریداری کا ٹینڈر جاری کیا ہے۔ذرائع کے مطابق ٹینڈر میں شرکت کے لیے بولیاں جمع کرانے کی آخری تاریخ جمعہ مقرر کی گئی ہے۔رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ حکومت نے قطر سے جولائی میں متوقع ایک ایل این جی کارگو کی منسوخی کے بعد فوری ضرورت کے پیش نظر اس ہنگامی ٹینڈر کی منظوری دی ہے، تاکہ گیس کی فراہمی میں ممکنہ خلل سے نمٹا جا سکے۔