پاک بھارت فٹبال مقابلہ آج، بھارتی کپتان کا میچ سے پہلے ہاتھ ملانے کا اعلان
Nov 5, 2026|ویب ڈیسک
لاہور ( سپورٹس ڈیسک)ساف فٹبال چیمپئن شپ میں آج پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گی، جبکہ بھارتی کپتان نے میچ سے قبل اور اختتام پر پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملانے کا عندیہ دے دیا ہے۔ڈھاکا میں پریس کانفرنس کے دوران بھارتی کپتان نیتھن روڈریگیز نے کہا کہ دونوں ٹیموں کے کھلاڑی میچ سے پہلے اور بعد میں ایک دوسرے سے ہاتھ ملائیں گے۔بھارتی ٹیم کے کوچ نوشاد موسیٰ کا کہنا تھا کہ ضرورت پڑنے پر وہ پاکستانی کھلاڑیوں کو گلے بھی لگائیں گے۔دوسری جانب پاکستانی کپتان عالمگیر غازی نے کہا کہ یہ کرکٹ نہیں بلکہ ساف فٹبال چیمپئن شپ ہے، اسی لیے فٹبال کو خوبصورت کھیل کہا جاتا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان یہ مقابلہ دوپہر 2 بج کر 30 منٹ پر کھیلا جائے گا، جسے جیو سپر اور ڈیجیٹل ایپ مائیکو پر براہ راست نشر کیا جائے گا۔