مظفر گڑھ میں تھل جیپ ریلی، 101 ریسرز میدان میں اتر گئے

مظفر گڑھ میں تھل جیپ ریلی، 101 ریسرز میدان میں اتر گئے

Nov 6, 2026|ویب ڈیسک

مظفر گڑھ (سپورٹس ڈیسک) مظفر گڑھ میں تھل جیپ ریلی کے کوالیفائنگ راؤنڈ کا آغاز ہوگیا، جس میں 5 خواتین سمیت مجموعی طور پر 101 ریسرز حصہ لے رہے ہیں۔کوالیفائنگ مرحلے کے دوران راجن پور سے تعلق رکھنے والے محمد خان مزاری سب سے پہلے ٹریک پر روانہ ہوئے۔ریلی کے کوالیفائنگ راؤنڈ کے لیے 3 کلومیٹر طویل ٹریک تیار کیا گیا ہے، جہاں شریک ڈرائیورز اپنی مہارت اور رفتار کا مظاہرہ کرتے ہوئے اگلے مرحلے میں جگہ بنانے کی کوشش کریں گے۔