اکتوبر کی شاندار کارکردگی، عرفات منہاس آئی سی سی اعزاز کی دوڑ میں شامل

اکتوبر کی شاندار کارکردگی، عرفات منہاس آئی سی سی اعزاز کی دوڑ میں شامل

Nov 6, 2026|ویب ڈیسک

لاہور ( سپورٹس ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اکتوبر کے بہترین کھلاڑیوں کے انتخاب کے لیے مردوں اور خواتین کی فہرست میں نامزد کرکٹرز کا اعلان کر دیا ہے۔آئی سی سی کی جانب سے پاکستان کے عرفات منہاس کو مردوں کے بہترین کھلاڑی کے اعزاز کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ ان کے علاوہ جنوبی افریقا کے مارکو جانسن اور ویسٹ انڈیز کے شائے ہوپ بھی اس اعزاز کی دوڑ میں شامل ہیں۔کونسل کے مطابق کھلاڑیوں کی نامزدگی اکتوبر کے دوران ان کی عمدہ کارکردگی کی بنیاد پر کی گئی ہے۔دوسری جانب خواتین کے بہترین کھلاڑی کے اعزاز کے لیے بھارت کی دیپتی شرما، بنگلا دیش کی شوبانہ موستری اور آسٹریلیا کی اینابیل سدرلینڈ کو نامزد کیا گیا ہے۔