پاکستان نے جولائی کا مہنگا ترین ایل این جی کارگو خرید لیا

پاکستان نے جولائی کا مہنگا ترین ایل این جی کارگو خرید لیا

Jul 21, 2026|ویب ڈیسک

 اسلام آباد( کامرس ڈیسک)پاکستان نے جولائی کے لیے اب تک کا مہنگا ترین ایل این جی اسپاٹ کارگو خرید لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس کارگو کی خریداری 21.88 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کے نرخ پر کی گئی، جبکہ پاکستان ایل این جی لمیٹڈ کے بورڈ نے اس کی باقاعدہ منظوری بھی دے دی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ ایل این جی کارگو 27 اور 28 جولائی کو پاکستان پہنچے گا۔ جولائی کے پانچویں اسپاٹ کارگو کے لیے ٹوٹل انرجیز گیس اینڈ پاور کی جانب سے 21.88 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کی واحد بولی جمع کرائی گئی، جو منظور کر لی گئی۔ذرائع کے مطابق پاکستان ایل این جی لمیٹڈ کو اس اسپاٹ کارگو کی خریداری کے لیے صرف ایک ہی بولی موصول ہوئی۔ پیٹرولیم ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان جولائی کے لیے اب تک مجموعی طور پر چار ایل این جی کارگو خرید چکا ہے۔دستاویزی معلومات کے مطابق 30 جون سے 4 جولائی تک آنے والا ایل این جی کارگو 16.73 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو، 10 سے 11 جولائی کا کارگو 17.37 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اور 15 سے 16 جولائی کا کارگو 18.23 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو میں خریدا گیا تھا، جبکہ دو روز قبل خریدے گئے کارگو کی قیمت 20.69 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو رہی۔ اب تازہ ترین خریداری 21.88 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کے ساتھ جولائی کی اب تک کی سب سے مہنگی ایل این جی اسپاٹ ڈیل قرار دی جا رہی ہے۔