راولپنڈی ( اباسین خبر) پاک فضائیہ کا ایک تربیتی طیارہ معمول کی مشق کے دوران مردان کے قریب گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں پاک فضائیہ اور پاک بحریہ کے دو پائلٹ شہید ہو گئے۔ترجمان پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق طیارہ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا کہ حادثے کا شکار ہو گیا۔ حادثے میں شہید ہونے والوں میں فلائٹ لیفٹیننٹ محمد قاسم عبداللہ اور لیفٹیننٹ طحہ عباسی شامل ہیں۔ایئر ہیڈکوارٹرز کی جانب سے واقعے کی تحقیقات کے لیے بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے۔دفاعی حکام اور اعلیٰ قیادت نے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کی ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے بیان میں شہداء کی بلندی درجات کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ مسلح افواج ملک کے دفاع کے لیے بے مثال پیشہ ورانہ صلاحیت رکھتی ہیں۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی دونوں پائلٹس کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔