اباسین خبر

پاک امریکا تعلقات نئی سطح پر، فیشن اور ثقافت روابط کو مضبوط بنا رہے ہیں: نیٹلی بیکر

پاک امریکا تعلقات نئی سطح پر، فیشن اور ثقافت روابط کو مضبوط بنا رہے ہیں: نیٹلی بیکر

اسلام آباد( شو بز ڈیسک) امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے کہا ہے کہ پاکستانی فیشن برانڈز اب آن لائن پلیٹ فارمز کے ذریعے امریکی صارفین تک تیزی سے رسائی حاصل کر رہے ہیں۔اسلام آباد میں پاک امریکا ثقافتی اشتراک سے متعلق ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسی طرح امریکی فیشن بھی پاکستان میں دستیاب ہو رہا ہے، جس سے دونوں ممالک کے عوام ایک دوسرے کے قریب آ رہے ہیں۔نیٹلی بیکر کے مطابق فیشن، فن اور ثقافت نوجوان نسل کو جوڑنے اور دوطرفہ تعلقات کو نئی سمت دینے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاک امریکا تعلقات اس وقت اپنی بلند ترین سطح پر ہیں اور یہ شراکت داری صرف سفارت کاری تک محدود نہیں رہی بلکہ کاروبار، معیشت، ثقافت اور فیشن جیسے شعبوں تک پھیل چکی ہے۔