اوم شانتی اوم نے میرا پہلا گھر دلایا، شریاس تلپڑے

اوم شانتی اوم نے میرا پہلا گھر دلایا، شریاس تلپڑے

Jun 30, 2026|ویب ڈیسک

ممبئی( شو بز ڈیسک)بھارتی اداکار، ہدایت کار اور فلم ساز شریاس تلپڑے نے انکشاف کیا ہے کہ شاہ رخ خان اور فرح خان نے بالواسطہ طور پر انہیں ممبئی میں اپنا پہلا گھر خریدنے میں مدد فراہم کی۔اس حوالے سے بالی ووڈ کی معروف فلم ساز اور ماہر رقص فرح خان نے حال ہی میں شریاس تلپڑے کے گھر اپنے کھانوں سے متعلق ویڈیو سلسلے کی ریکارڈنگ کے دوران پرانی یادیں تازہ کیں۔گفتگو کے دوران شریاس تلپڑے نے بتایا کہ فلم ’’اوم شانتی اوم‘‘ نے ممبئی میں ان کا پہلا گھر خریدنے میں اہم کردار ادا کیا، کیونکہ اسی فلم سے حاصل ہونے والی آمدنی نے ان کے اس خواب کو حقیقت میں بدلنے میں مدد دی۔انہوں نے کہا کہ اس فلم کی بدولت انہیں مالی استحکام ملا اور وہ ممبئی میں اپنی رہائش کا خواب پورا کرنے میں کامیاب ہوئے۔