نورین نیازی طبیعت بہتر ہونے پر اسپتال سے جیل منتقل

نورین نیازی طبیعت بہتر ہونے پر اسپتال سے جیل منتقل

Oct 31, 2026|ویب ڈیسک

لاہور ( اباسین خبر) بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ نورین نیازی کو پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) میں 2 روز زیرِ علاج رہنے کے بعد دوبارہ کوٹ لکھپت جیل منتقل کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق نورین نیازی کو 2 روز قبل جیل میں دل کی دھڑکن تیز ہونے اور بلڈ پریشر خطرناک حد تک بڑھنے پر فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں ان کے دل سمیت مختلف طبی ٹیسٹ کیے گئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دل کے دورے کی تشخیص کے لیے کیا جانے والا ٹروپونن ٹی ٹیسٹ نارمل آیا، جبکہ ای سی جی سمیت دیگر طبی ٹیسٹوں کے نتائج بھی تسلی بخش رہے۔ علاج کے دوران ادویات کے ذریعے ان کا بلڈ پریشر کنٹرول کیا گیا۔ڈاکٹروں کی جانب سے طبیعت میں بہتری کی تصدیق اور اسپتال سے ڈسچارج کیے جانے کے بعد نورین نیازی کو سکیورٹی کے ساتھ دوبارہ کوٹ لکھپت جیل منتقل کردیا گیا۔