سہیل آفریدی کے خلاف اربوں کی کرپشن کے شواہد مل گئے، کے پی حکومت
Oct 31, 2026|ویب ڈیسک
پشاور( اباسین خبر) خیبرپختونخوا حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ معزول وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے خلاف اربوں روپے کی کرپشن اور مالی بے ضابطگیوں کے شواہد حاصل کرلیے گئے ہیں، جبکہ ان کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری ہوچکے ہیں، تاہم تاحال گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔صوبائی حکومت کے مطابق سہیل آفریدی حفاظتی تحویل میں ہیں اور محفوظ ہاتھوں میں ہیں، ان کا خیال رکھا جا رہا ہے۔حکومت نے بتایا کہ تمام محکموں سے متعلقہ ریکارڈ طلب کرلیا گیا ہے۔ ابتدائی انکوائری مکمل ہونے کے بعد کیسز نیب اور اینٹی کرپشن کو بھجوائے جائیں گے، جبکہ صحت کارڈ میں مبینہ کرپشن اور بے ضابطگیوں کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔کے پی حکومت نے مزید دعویٰ کیا کہ مولانا فضل الرحمان موجودہ ٹیکنوکریٹ حکومتی سیٹ اپ میں حصہ نہ ملنے پر ناراض ہیں۔