طاقتور افراد بھی تجاوزات کے خلاف کارروائی سے مستثنیٰ نہیں، طلال چوہدری
Oct 31, 2026|ویب ڈیسک
اسلام آباد ( اباسین خبر) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ کوئی کتنا ہی طاقتور کیوں نہ ہو، تجاوزات کے خلاف کارروائی ہر صورت جاری رہے گی اور اس معاملے میں زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی۔ایک بیان میں طلال چوہدری نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی جانب سے غیر قانونی تجاوزات کا دفاع کرنا مناسب نہیں۔ اسلام آباد میں گزشتہ ڈیڑھ سال سے تجاوزات کے خلاف مہم جاری ہے اور حالیہ نوٹس بھی اسی مہم کا حصہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ناجائز تعمیرات کا تحفظ کرنے کی کوشش درست نہیں، تجاوزات کسی کی بھی ہوں، ان کے خلاف کارروائی جاری رہے گی۔