ایشین گیمز میں نور زمان اور فاطمہ ثنا پاکستان کا پرچم اٹھائیں گی

ایشین گیمز میں نور زمان اور فاطمہ ثنا پاکستان کا پرچم اٹھائیں گی

Sep 17, 2026|ویب ڈیسک

اسلام آباد( سپورٹس ڈیسک) پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے ایشین گیمز کی افتتاحی تقریب میں قومی پرچم تھامنے والے پاکستانی کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا۔اسکواش کے کھلاڑی نور زمان اور قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا افتتاحی تقریب میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے سبز ہلالی پرچم اٹھائیں گی۔ایشین گیمز کی افتتاحی تقریب 19 ستمبر کو ایچی ناگویا اسٹیڈیم میں منعقد ہوگی۔ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر عارف سعید نے دونوں کھلاڑیوں کے ناموں کی منظوری دے دی ہے۔پی او اے صدر نے نور زمان اور فاطمہ ثنا کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا ہے۔