اسلام آباد( اباسین خبر) سیشن کورٹ اسلام آباد نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔عدالت نے یہ حکم ریاستی اداروں پر مبینہ گمراہ کن الزامات اور ان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کے کیس میں مسلسل عدم پیشی پر جاری کیا۔ عدالت نے متعلقہ سیکیورٹی اداروں کو ہدایت کی ہے کہ ملزم کو گرفتار کر کے فوری طور پر عدالت میں پیش کیا جائے۔سینئر سول جج عباس شاہ نے کیس کی سماعت کی، جس کے دوران ملزم کی عدم حاضری پر برہمی کا اظہار کیا گیا۔ بعد ازاں عدالت نے مزید کارروائی کے لیے سماعت 29 جون 2026 تک ملتوی کر دی۔ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ کے خلاف پیکا قانون کے تحت مقدمہ درج ہے، جس میں وفاقی تحقیقاتی ادارے پر اداروں کی تضحیک اور ڈیجیٹل جرائم کے الزامات شامل ہیں۔یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب خیبرپختونخوا کا سالانہ بجٹ 19 جون کو پیش کیا جانا ہے، جس کے باعث صوبے میں سیاسی صورتحال مزید حساس اور کشیدہ ہو گئی ہے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
واپس خبروں پر
Category:
پاکستان