پاکستان کی قیادت میرے لیے اعزاز، نظم و ضبط پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا: بابر اعظم

پاکستان کی قیادت میرے لیے اعزاز، نظم و ضبط پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا: بابر اعظم

Jul 7, 2026|ویب ڈیسک

لاہور( سپورٹس ڈیسک) قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ پاکستان کی قیادت کرنا ان کے لیے ہمیشہ اعزاز کی بات رہی ہے اور وہ مثبت سوچ کے ساتھ ٹیم کی رہنمائی جاری رکھیں گے۔ایک انٹرویو میں بابر اعظم نے کہا کہ انہوں نے ماضی کے تجربات سے بہت کچھ سیکھا ہے اور بطور کپتان اپنے فیصلوں کا باریک بینی سے جائزہ لیتے ہوئے مسلسل بہتری کی کوشش کی ہے۔انہوں نے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ نوجوان کھلاڑیوں کو مشکل حالات میں بھرپور سپورٹ فراہم کریں، کیونکہ بین الاقوامی کرکٹ دباؤ کا کھیل ہے۔ ان کے مطابق وہ نوجوانوں سے مسلسل رابطے میں رہتے ہیں تاکہ ان کا اعتماد بڑھے اور وہ دباؤ کا بہتر انداز میں مقابلہ کر سکیں۔بابر اعظم نے واضح کیا کہ بطور کپتان ان کی اولین ترجیحات نظم و ضبط، فٹنس اور بہترین کارکردگی ہیں، اور ان تینوں معاملات پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔