نمرہ مہرہ نے اپنے آئیڈیل شریکِ حیات کی خصوصیات بتا دیں

نمرہ مہرہ نے اپنے آئیڈیل شریکِ حیات کی خصوصیات بتا دیں

Jul 17, 2026|ویب ڈیسک

کراچی( شوبز ڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ نمرہ مہرہ نے اپنے مستقبل کے شریکِ حیات کے بارے میں اپنی پسند اور ترجیحات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ظاہری آسائشوں سے زیادہ اچھے اخلاق اور بہترین شخصیت کو اہمیت دیتی ہیں۔نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگو کے دوران نمرہ مہرہ نے کہا کہ ہر خاتون کی طرح ان کی بھی اپنے جیون ساتھی کے حوالے سے کچھ توقعات ہیں، تاہم ان کے نزدیک دولت یا مادی سہولیات سے بڑھ کر انسان کا کردار اور اخلاق اہم ہیں۔انہوں نے بتایا کہ وہ ایسے شریکِ حیات کو مثالی سمجھتی ہیں جو نرم مزاج، خوش اخلاق اور شائستہ گفتگو کرنے والا ہو۔گلوکارہ کا کہنا تھا کہ ان کے لیے سب سے اہم خوبی یہ ہے کہ ان کا ہونے والا شوہر مشکل حالات میں صبر، برداشت اور دانشمندی کا مظاہرہ کرے، جلد بازی یا غصے کے بجائے ہر مسئلے کو سکون اور سمجھداری سے حل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہو۔نمرہ مہرہ نے اپنے فنی سفر کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے کیریئر کا آغاز مختلف ٹیلی ویژن پروگراموں سے کیا، جبکہ منفرد اندازِ گائیکی نے انہیں ابتدائی دنوں ہی میں مقبولیت دلائی۔انہوں نے کہا کہ گیت "ماہیا وے" کی کامیابی ان کے کیریئر کا اہم موڑ ثابت ہوئی، جس کے بعد انہیں ملک بھر میں وسیع شہرت حاصل ہوئی۔اس وقت نمرہ مہرہ مختلف ڈراموں کے اصل نغمے گانے کے ساتھ ساتھ تعلیمی اداروں اور ثقافتی تقریبات میں بھی اپنی پرفارمنس کے ذریعے مداحوں کی توجہ حاصل کر رہی ہیں۔