نیہا ککڑ کا سنیدھی چوہان کو ’انگور کھٹے ہیں‘ کا جواب
Sep 10, 2026|ویب ڈیسک
ممبئی( شو بز ڈیسک)بھارتی گلوکارہ نیہا ککڑ نے میوزک کے حقیقت پر مبنی پروگراموں کو جعلی قرار دینے والی ساتھی گلوکارہ سنیدھی چوہان کو دلچسپ انداز میں جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنہیں انگور دستیاب نہ ہوں، انہیں انگور کھٹے ہی محسوس ہوتے ہیں۔بھارتی ذرائع ابلاغ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں نیہا ککڑ سے میوزک کے حقیقت پر مبنی پروگراموں کے پہلے سے طے شدہ ہونے سے متعلق سوال کیا گیا، جس پر انہوں نے اس تاثر کو مکمل طور پر مسترد کردیا۔گلوکارہ نے کہا کہ ان پروگراموں میں دکھائے جانے والے جذبات اور امیدواروں کی مشکلات محض اداکاری نہیں ہوتیں بلکہ حقیقی ہوتی ہیں۔نیہا ککڑ کا کہنا تھا کہ یہ کوئی ڈراما نہیں بلکہ لوگوں کے حقیقی اور حساس جذبات ہوتے ہیں۔