این سی اے بولرز کیمپ کا پہلا مرحلہ مکمل، اسپنرز کی تربیت 31 اگست سے شروع ہو گی
Aug 29, 2026|ویب ڈیسک
لاہور ( سپورٹس ڈیسک)نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بولرز ڈیولپمنٹ کیمپ کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا، جس میں فاسٹ بولرز نے قومی اور اکیڈمی کوچز کی نگرانی میں اپنی مہارت اور گیند بازی کی تکنیک بہتر بنانے پر کام کیا۔24 سے 28 اگست تک جاری رہنے والے کیمپ میں قومی وائٹ بال کے معاون کوچ ایشلے نوفکے نے پیسرز کی تکنیک پر خصوصی توجہ دی۔ آخری روز وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے بھی کیمپ کا دورہ کیا اور ابھرتے ہوئے فاسٹ بولرز کی نیٹ پریکٹس کا جائزہ لے کر انہیں مفید مشورے دیے۔ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید نے بھی آخری روز کھلاڑیوں سے ملاقات کی۔ پشاور ریجن کے ابوذر کو کیمپ کا بہترین بولر جبکہ رضا اللہ کو بولر آف دی کیمپ کا اعزاز دیا گیا۔کیمپ کے دوسرے مرحلے میں 8 اسپنرز 31 اگست سے 4 ستمبر تک نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں تربیت حاصل کریں گے۔