کازان میں نیشنز کپ ہاکی ٹورنامنٹ شروع، پاکستان وائٹس شریک
Aug 28, 2026|ویب ڈیسک
کازان( سپورٹس ڈیسک) روس کے شہر کازان میں نیشنز کپ 2026 ہاکی ٹورنامنٹ کا باقاعدہ آغاز ہوگیا، افتتاحی تقریب میں پاکستان وائٹس ہاکی ٹیم نے بھی شرکت کی۔ٹورنامنٹ 27 اگست سے یکم ستمبر تک جاری رہے گا، جس میں پاکستان، روس، بیلاروس اور ازبکستان کی ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گی۔