اسلام آباد( اباسین خبر) وزیراعظم کی زیر صدارت آج ہونے والا قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس ملتوی کر دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق قومی اقتصادی کونسل کے ارکان میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ شامل ہیں، اور اس اجلاس میں آئندہ مالی سال کے قومی ترقیاتی بجٹ کی منظوری دی جانی تھی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان معاملات طے نہ ہونے کے باعث آج اجلاس منعقد نہیں ہو سکا۔ مزید بتایا گیا ہے کہ اجلاس وزیراعظم ہاؤس کے باضابطہ شیڈول میں بھی شامل نہیں تھا۔امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس اب کل (منگل) کو منعقد کیا جائے گا۔واضح رہے کہ مالی سال 2026-27 کا وفاقی بجٹ 10 جون کو پیش کیے جانے کا امکان ہے۔
قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس ملتوی، آئندہ مالی سال کے ترقیاتی بجٹ کی منظوری مؤخر
1 گھنٹے قبل