ناصر حسین نے سابق کوچ کو بہترین انتخاب قرار دے دیا

ناصر حسین نے سابق کوچ کو بہترین انتخاب قرار دے دیا

Jul 13, 2026|ویب ڈیسک

لندن( سپورٹس ڈیسک) انگلینڈ کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کے عہدے کے لیے سابق کوچ اینڈی فلاور کا نام ایک بار پھر نمایاں ہو گیا ہے۔سابق انگلش کپتان ناصر حسین نے موجودہ صورتحال میں اینڈی فلاور کو برینڈن میک کولم کا بہترین متبادل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس ذمہ داری کے لیے موزوں ترین امیدوار ہیں۔ناصر حسین کے مطابق اینڈی فلاور اپنے وسیع تجربے اور کامیاب کوچنگ ریکارڈ کی بدولت انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کو مؤثر انداز میں آگے لے جا سکتے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق انگلینڈ ٹیسٹ ٹیم کی کوچنگ کے لیے جوناتھن ٹراٹ اور راہول ڈریوڈ کے نام بھی زیر غور ہیں۔رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے برینڈن میک کولم سے ٹیسٹ ٹیم کی کوچنگ کی ذمہ داریاں واپس لے لی ہیں، جس کے بعد نئے ہیڈ کوچ کی تقرری کے لیے مشاورت جاری ہے۔