لاہور ( شو بز ڈیسک) اداکار منیب بٹ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں اغوا برائے تاوان کے مقدمے کی سماعت کے دوران پیش ہوئے، جہاں عدالت نے ان کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔مقدمہ ائیرپورٹ پولیس نے 23 اپریل کو درج کیا تھا جس میں مدعی نے الزام عائد کیا ہے کہ انہیں مبینہ طور پر اغوا کیا گیا اور ان کے اکاؤنٹ سے کرپٹو کرنسی منتقل کی گئی۔پولیس کے مطابق واقعے کے بعد متاثرہ شخص کو کورنگی کے علاقے میں چھوڑ دیا گیا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر پیش رفت رپورٹ طلب کر لی ہے۔
منیب بٹ کی عبوری ضمانت میں توسیع، انسداد دہشتگردی عدالت میں پیشی
4 گھنٹے قبل