اباسین خبر

فریحہ فرخ سے متعلق مفتی قوی کا بیان وائرل

فریحہ فرخ سے متعلق مفتی قوی کا بیان وائرل

کراچی ( شوبز ڈیسک)مختلف مواقع پر خبروں اور تنازعات کا حصہ بننے والے مفتی قوی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں وہ معروف سماجی رابطہ شخصیت فریحہ فرخ کے ساتھ نظر آ رہے ہیں۔وائرل ویڈیو میں مفتی قوی نے فریحہ فرخ کو اپنی "پوتی" قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کے بارے میں نامناسب تبصروں سے گریز کیا جائے۔ انہوں نے نوجوان نسل کو مثبت سوچ اپنانے اور شائستہ زبان استعمال کرنے کا پیغام بھی دیا۔ویڈیو کے دوران مفتی قوی نے فریحہ فرخ کے حوالے سے سخت لہجے میں گفتگو کرتے ہوئے ان کے بارے میں منفی یا نامناسب رائے دینے والوں کو تنبیہ کی۔ویڈیو منظرِ عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے مختلف ردِعمل سامنے آ رہے ہیں۔ بعض افراد نے اس بیان پر حیرت کا اظہار کیا، جبکہ کئی صارفین نے اس حوالے سے دلچسپ اور طنزیہ تبصرے بھی کیے۔سوشل میڈیا پر جاری بحث کے باعث یہ ویڈیو تیزی سے مقبول ہو گئی ہے اور مختلف پلیٹ فارمز پر زیرِ گردش ہے۔