اباسین خبر

اپنا گھر اسکیم میں مزید سہولتوں کی ہدایت، قرضوں کا طریقہ کار آسان بنانے کا فیصلہ

اپنا گھر اسکیم میں مزید سہولتوں کی ہدایت، قرضوں کا طریقہ کار آسان بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد( اباسین خبر)وزیراعظم شہباز شریف نے کم اور متوسط آمدنی والے طبقے کو گھر کی ملکیت کے حصول میں سہولت فراہم کرنے کے لیے "اپنا گھر اسکیم" میں مزید آسانیاں شامل کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ اسکیم کے تحت قرضوں کے حصول کے طریقہ کار کو مزید آسان بنایا جائے، درخواستوں کی منظوری کے عمل کو تیز کیا جائے اور زیادہ سے زیادہ مستحق افراد کو پروگرام سے فائدہ پہنچایا جائے۔انہوں نے کہا کہ عام شہری کے لیے ذاتی گھر کا خواب پورا کرنا حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہے۔اجلاس میں اسکیم کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور مختلف تجاویز پر غور کیا گیا، جن میں قرضوں کی شرائط میں نرمی، ادائیگی کی مدت میں توسیع اور درخواست گزاروں کے لیے مزید سہولت مراکز کے قیام جیسے اقدامات شامل ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ رہائشی شعبے کی ترقی نہ صرف عوام کو بہتر رہائش فراہم کرے گی بلکہ تعمیراتی صنعت اور اس سے وابستہ شعبوں میں روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا کرے گی۔انہوں نے متعلقہ وزارتوں اور مالیاتی اداروں کو ہدایت کی کہ اسکیم میں شفافیت اور مؤثر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔