لاہور( شو بز ڈیسک)پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال اور مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی ثاقب چدھڑ کے درمیان قانونی تنازعہ شدت اختیار کر گیا ہے، جس کے بعد اداکارہ نے مقدمہ درج کرنے کے لیے تھانہ چوہنگ میں باقاعدہ درخواست جمع کرا دی ہے۔ مومنہ اقبال اپنے وکلاء کے ہمراہ تھانے پہنچیں اور انہوں نے ثاقب چدھڑ کے خلاف جان سے مارنے کی دھمکیاں، ہراسانی اور بلیک میلنگ کے الزامات عائد کیے۔درخواست کی کاپی کے مطابق مومنہ اقبال نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ سال 2022 میں ثاقب چدھڑ نے انہیں شادی کی پیشکش کی تھی، تاہم بعد میں معلوم ہوا کہ وہ پہلے ہی دو شادیاں کر چکے ہیں، جس کے بعد انہوں نے تعلق ختم کر دیا۔اداکارہ کے مطابق تعلق ختم کرنے کے بعد صورتحال کشیدہ ہوگئی اور انہیں مختلف طریقوں سے ہراساں کیا جانے لگا، حتیٰ کہ جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔درخواست میں یہ بھی الزام عائد کیا گیا ہے کہ ملزم کی اہلیہ کی جانب سے بھی دھمکیاں دی جاتی رہیں۔ مزید یہ کہ مبینہ طور پر اے آئی سے تیار کردہ تصاویر اور ویڈیوز کے ذریعے بلیک میل کرنے کی کوشش کی گئی۔مومنہ اقبال نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی بہن اور منگیتر کو بھی دھمکی آمیز پیغامات موصول ہوئے۔ پولیس نے درخواست موصول ہونے کے بعد معاملے کی قانونی جانچ شروع کر دی ہے۔
مومنہ اقبال کا ایم پی اے ثاقب چدھڑ کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے درخواست جمع
49 منٹ قبل