لاہور ( شو بز ڈیسک) اداکارہ مومنہ اقبال اور لیگی ایم پی اے ثاقب چڈھر کے درمیان تنازع کے بعد قانونی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ پنجاب بار کونسل نے اس معاملے سے متعلق درخواستوں پر دونوں وکلاء کو کل طلب کر لیا ہے۔چیئرمین ڈسپلنری کمیٹی نے رمشا اقبال اور میاں علی اشفاق کو کل ساڑھے دس بجے پیش ہونے کی ہدایت جاری کی ہے۔بار کونسل کے مطابق دونوں وکلاء کے خلاف لائسنس معطلی سے متعلق درخواستیں موصول ہوئی تھیں، جن پر کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
مومنہ اقبال تنازع، وکلاء رمشا اقبال اور میاں علی اشفاق بار کونسل طلب
4 گھنٹے قبل