محمد عامر انگلینڈ کی دی ہنڈرڈ لیگ میں ٹرینٹ راکٹس کا حصہ بن گئے
Jul 11, 2026|ویب ڈیسک
لاہور( سپورٹس ڈیسک) پاکستان کے سابق ٹیسٹ فاسٹ بولر محمد عامر نے انگلینڈ کی معروف فرنچائز کرکٹ لیگ دی ہنڈرڈ میں ٹرینٹ راکٹس کے ساتھ معاہدہ کر لیا ہے۔محمد عامر ٹرینٹ راکٹس کے اسکواڈ میں فاسٹ بولر ڈیوڈ پین کی جگہ شامل کیے گئے ہیں اور آئندہ سیزن میں ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔برطانوی پاسپورٹ حاصل کرنے کے بعد محمد عامر کو انگلش ڈومیسٹک کرکٹ میں مقامی کھلاڑی کا درجہ مل گیا ہے، جس کے باعث وہ اب اوورسیز پلیئر کے بجائے مقامی کرکٹر کی حیثیت سے کھیل سکیں گے۔مقامی کھلاڑی کا درجہ ملنے سے محمد عامر کے لیے انگلینڈ کی مختلف ڈومیسٹک اور فرنچائز کرکٹ ٹیموں میں کھیلنے کے مزید مواقع بھی پیدا ہوں گے۔