پاک بحریہ میں جدید جنگی جہاز شامل، دشمن کیلئے خطرے کی گھنٹی

14 گھنٹے قبل
پاک بحریہ میں جدید جنگی جہاز شامل، دشمن کیلئے خطرے کی گھنٹی

راولپنڈی( اباسین خبر) ملک کی سمندری سرحدوں کے دفاع کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پاک بحریہ کے بیڑے میں جدید جنگی جہاز پی این ایس خیبر شامل کر لیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں منعقدہ پروقار تقریب میں اعلیٰ عسکری حکام نے شرکت کی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق یہ جدید جہاز جدید ٹیکنالوجی اور مؤثر جنگی صلاحیتوں سے لیس ہے، جو دشمن کے بحری اثاثوں اور اہم تنصیبات کو نشانہ بنانے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے کہا کہ پاکستان ایک اہم سمندری راستے پر واقع ہے، اس لیے بحری سلامتی کو یقینی بنانا ناگزیر ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ قومی مفادات کے تحفظ اور تجارتی راستوں کی حفاظت کے لیے مضبوط بحری قوت وقت کی اہم ضرورت ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاک بحریہ ہر قسم کی جارحیت کا مؤثر جواب دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے، جبکہ مستقبل میں شامل ہونے والی جدید آبدوزیں دفاعی صلاحیت کو مزید مستحکم کریں گی۔