لاہور ( اباسین خبر) مشرقِ وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال کے باعث پاکستان سے فلائٹ آپریشن شدید متاثر ہو گیا ہے۔ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق آج ملک کے پانچ بڑے بین الاقوامی ایئرپورٹس سے مشرق وسطیٰ کے مختلف شہروں کے لیے مجموعی طور پر چونسٹھ دوطرفہ پروازیں منسوخ کی گئیں، جن میں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز، ایئربلو، ایر عربیہ، ایران ایئر اور قطر ایئرویز سمیت دیگر کمپنیوں کی پروازیں شامل ہیں۔کراچی ایئرپورٹ سے سب سے زیادہ بیس پروازیں منسوخ ہوئیں، جن میں ابوظہبی، دبئی، جدہ، ریاض، مسقط اور دیگر روٹس شامل ہیں۔اسی طرح اسلام آباد سے بھی بیس، پشاور سے آٹھ، لاہور سے چھ اور ملتان سے دو پروازیں منسوخ کی گئیں۔ذرائع کے مطابق گزشتہ پینتیس دنوں کے دوران مشرق وسطیٰ کے لیے منسوخ ہونے والی پروازوں کی تعداد دو ہزار سات سو چھ تک پہنچ چکی ہے، جس کے باعث فضائی سفر بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔
مشرقِ وسطیٰ کشیدگی، پاکستان میں فلائٹس کی بڑے پیمانے پر منسوخی
14 گھنٹے قبل