ورلڈ کپ فائنل میں شکست، لیونل میسی آبدیدہ ہوگئے
میکسیکو( سپورٹس ڈیسک)فیفا ورلڈ کپ 2026 کے فائنل میں اسپین نے ارجنٹینا کو شکست دے کر عالمی چیمپئن کا اعزاز اپنے نام کر لیا، جبکہ ارجنٹینا کے کپتان لیونل میسی اپنی ممکنہ آخری ورلڈ کپ مہم شکست کے ساتھ ختم ہونے پر جذباتی ہو گئے۔39 سالہ میسی پورے ٹورنامنٹ میں ارجنٹینا کے نمایاں ترین کھلاڑی رہے، تاہم فائنل میں اسپین کی مضبوط دفاعی اور جارحانہ حکمت عملی کے سامنے وہ مؤثر کارکردگی نہ دکھا سکے۔فائنل میں ارجنٹینا مقررہ وقت کے دوران ہدف پر ایک بھی شاٹ نہ لگا سکا، جبکہ اسپین نے گیند پر 65 فیصد کنٹرول برقرار رکھتے ہوئے مسلسل دباؤ بنائے رکھا۔میسی نے میچ میں 54 مرتبہ گیند کو چھوا اور صرف ایک شاٹ لیا۔ آخری لمحات میں ان کے کارنر پر جیولیانو سیمیونے کو گول کا موقع ملا، مگر وہ گیند کو جال میں نہ پہنچا سکے۔پورے ٹورنامنٹ میں میسی نے 8 گول کیے اور 4 گول میں معاونت فراہم کی، جن میں انگلینڈ کے خلاف سیمی فائنل میں دو فیصلہ کن گولوں کی معاونت بھی شامل تھی۔میچ کے بعد رنرز اپ میڈل وصول کرتے وقت لیونل میسی اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور ان کی آنکھوں سے آنسو بہہ نکلے۔ ارجنٹینا کے کئی کھلاڑیوں نے بھی کہا کہ وہ میسی کے لیے ورلڈ کپ جیتنے کی خواہش رکھتے تھے، مگر فائنل میں اسپین کے سامنے کامیاب نہ ہو سکے۔واضح رہے کہ اگلا فیفا ورلڈ کپ ہونے تک لیونل میسی کی عمر 43 برس ہو چکی ہوگی، جس کے باعث ان کی آئندہ عالمی کپ میں شرکت کے امکانات پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔