میپکو دو سال میں خسارے سے نکل کر منافع بخش کمپنی بن گئی

میپکو دو سال میں خسارے سے نکل کر منافع بخش کمپنی بن گئی

Jul 8, 2026|ویب ڈیسک

اسلام آباد (کامرس ڈیسک) خسارے کا سامنا کرنے والی ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو) گزشتہ دو برس کے دوران مالی کارکردگی میں نمایاں بہتری کے بعد منافع بخش ادارہ بن گئی ہے۔پاور ڈویژن کے ترجمان کے مطابق میپکو نے گزشتہ دو سال میں مجموعی طور پر ایک ارب پانچ کروڑ روپے کا منافع حاصل کیا ہے، جو ادارے کی مالی صورتحال میں مثبت تبدیلی کی عکاسی کرتا ہے۔ترجمان نے بتایا کہ کمپنی کے لائن لاسز 15.2 فیصد سے کم ہو کر 11.9 فیصد تک آ گئے ہیں، جبکہ بلوں کی وصولی کی شرح 98.6 فیصد سے بڑھ کر 100.8 فیصد ہو گئی ہے۔پاور ڈویژن کے مطابق مؤثر بلنگ نظام، بجلی چوری کے خلاف اقدامات اور بہتر انتظامی حکمت عملی کے باعث ادارے کی مالی کارکردگی میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ آزاد بورڈ آف ڈائریکٹرز، جدید آٹومیشن نظام اور شفافیت پر مبنی اصلاحات نے میپکو کو خسارے سے نکال کر منافع بخش کمپنی بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔