ایمباپے نے مسلسل دوسری بار گولڈن بوٹ جیت لیا

ایمباپے نے مسلسل دوسری بار گولڈن بوٹ جیت لیا

Jul 20, 2026|ویب ڈیسک

لاہور( شوبز ڈیسک)فرانس کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کائلیان ایمباپے نے فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسلسل دوسری بار گولڈن بوٹ ایوارڈ اپنے نام کر لیا۔ایمباپے نے ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ 10 گول اسکور کیے، جبکہ ارجنٹینا کے کپتان لیونل میسی 8 گول کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔فرانسیسی اسٹار نے اس سے قبل 2022 کے فیفا ورلڈ کپ میں بھی 8 گول کرکے گولڈن بوٹ کا اعزاز حاصل کیا تھا۔اس کامیابی کے ساتھ کائلیان ایمباپے فیفا ورلڈ کپ کی تاریخ میں دو مرتبہ گولڈن بوٹ ایوارڈ جیتنے والے پہلے فٹبالر بن گئے ہیں۔