سفید بال کیوں نہیں رنگواتی؟ مرینہ خان نے دلچسپ وجہ بتا دی

سفید بال کیوں نہیں رنگواتی؟ مرینہ خان نے دلچسپ وجہ بتا دی

Jul 23, 2026|ویب ڈیسک

کراچی( شوبز ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ مرینہ خان نے پہلی بار اپنے سفید بال برقرار رکھنے کی وجہ اور اس سے جڑا ایک دلچسپ واقعہ بیان کیا ہے۔ایک حالیہ انٹرویو میں جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ اپنے بال رنگنے سے کیوں گریز کرتی ہیں تو انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ وہ بہت سست مزاج ہیں، کیونکہ ایک بار بال رنگوانے کے بعد بار بار ٹچ اپ کروانا پڑتا ہے، جو ان کے لیے مشکل کام ہے۔مرینہ خان نے بتایا کہ اس فیصلے میں ان کی والدہ کا بھی اہم کردار ہے۔ انہوں نے ایک واقعہ یاد کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک مرتبہ اسکول کی تقریب میں اپنی والدہ کو تلاش کر رہی تھیں۔ مجمع میں ایک خاتون کے سفید بال دیکھ کر وہ آگے بڑھ گئیں کیونکہ انہیں یقین تھا کہ وہ ان کی والدہ نہیں ہو سکتیں، لیکن بعد میں معلوم ہوا کہ وہ واقعی ان کی والدہ ہی تھیں۔اداکارہ کے مطابق اسی لمحے انہیں احساس ہوا کہ ان کی والدہ کے بال سفید ہو چکے تھے، مگر انہوں نے کبھی اس بات پر خاص توجہ نہیں دی تھی۔مرینہ خان نے کہا کہ اس واقعے کے بعد انہوں نے سوچا کہ اگر ان کی والدہ سفید بالوں میں خوبصورت لگ سکتی ہیں تو وہ بھی قدرتی انداز اپنانے میں کوئی ہرج نہیں سمجھتیں۔انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ انہوں نے مکمل طور پر ہیئر کلر ترک نہیں کیا، بلکہ درمیان میں دو تین مرتبہ بال رنگوائے بھی، تاہم باقاعدگی سے بال رنگوانے کی عادت نہیں اپنائی۔