دنیا کے بڑے مال بردار جہازوں میں شامل بحری جہاز کراچی پہنچ گیا
Jun 30, 2026|ویب ڈیسک
کراچی( کامرس ڈیسک)دنیا کے سب سے بڑے مال بردار بحری جہازوں میں شامل ایک اور کنٹینر بردار جہاز کراچی بندرگاہ پر لنگر انداز ہو گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق یہ بحری جہاز کراچی بندرگاہ کے گہرے پانی کے ٹرمینل پر پہنچا، جہاں اس کا استقبال کیا گیا۔کراچی پورٹ ٹرسٹ کے مطابق دنیا کے بڑے کنٹینر بردار جہازوں میں شمار ہونے والا ایم ایس سی لوریٹو ایس اے پی ٹی ایل ٹرمینل پر لنگر انداز ہوا۔یہ پیش رفت کراچی بندرگاہ کی بڑھتی ہوئی استعداد اور عالمی معیار کی بندرگاہی سہولیات کی جانب ایک اہم سنگِ میل قرار دی جا رہی ہے۔