خیبر پختونخوا میں بڑے پیمانے پر انتظامی تبدیلیاں، چھ ڈویژنوں کے کمشنرز تبدیل
پشاور ( اباسین خبر) خیبر پختونخوا کی انتظامی مشینری میں اہم ردوبدل کرتے ہوئے چھ ڈویژنوں کے کمشنرز کی تعیناتیوں اور تبادلوں کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔جاری اعلامیے کے مطابق کمشنر بنوں خالد محمود کو کمشنر پشاور مقرر کر دیا گیا ہے، جبکہ تعیناتی کے منتظر احمد علی شاہ کو کمشنر مردان کی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔سابق سیکرٹری ڈیرہ اسماعیل خان سمیع اللہ کو کمشنر بنوں تعینات کیا گیا ہے، جبکہ ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ شاکر اللہ کو کمشنر ہزارہ مقرر کر دیا گیا۔ اسی طرح وفاقی جوائنٹ سیکرٹری اقبال حسین کو کمشنر ملاکنڈ تعینات کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔دوسری جانب ایڈیشنل سیکرٹری زراعت پرویز کشر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے، جبکہ کمشنر پشاور ریاض خان محسود اور کمشنر مردان حبیب اللہ کو عہدوں سے ہٹا کر افسر برائے تقرری (او ایس ڈی) بنا دیا گیا ہے۔اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ کمشنر ہزارہ شاہد اللہ اور کمشنر ملاکنڈ مسعود احمد کو محکمہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔