ماہرہ خان کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع

ماہرہ خان کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع

Sep 14, 2026|ویب ڈیسک

لاہور( شوبز ڈیسک) عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کے ہاں جلد بچے کی پیدائش متوقع ہے، جس کی خوشخبری انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر مداحوں کے ساتھ شیئر کردی۔ماہرہ خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر جاری کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ انسان اپنے منصوبے بناتا ہے، تاہم بہترین منصوبہ بندی اللہ تعالیٰ ہی کی ہوتی ہے۔اداکارہ کے اعلان کے بعد ان کی تصویر سوشل میڈیا پر تیزی سے مقبول ہوگئی، جبکہ متعدد فنکاروں نے انہیں زندگی کے نئے مرحلے پر مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔اداکارہ مایا علی نے تبصرہ کرتے ہوئے ماہرہ خان اور ان کے شریک حیات کے لیے خوشی کا اظہار کیا اور دعائیں و محبت بھیجیں۔ صبور علی نے لکھا کہ اللہ تعالیٰ کے منصوبے ہی ہمیشہ سب سے زیادہ پسند آتے ہیں۔ماہرہ خان کی پوسٹ پر یمنیٰ زیدی، ایمن خان، ثروت گیلانی اور صنم جنگ سمیت دیگر فنکاروں نے بھی مبارکباد کے پیغامات دیے۔