لامین یامال نے ننھے بھائی کے ساتھ ورلڈ کپ فتح کا جشن منایا

لامین یامال نے ننھے بھائی کے ساتھ ورلڈ کپ فتح کا جشن منایا

Jul 21, 2026|ویب ڈیسک

میڈرڈ( سپورٹس ڈیسک) اسپین کے نوجوان فٹبال اسٹار لامین یامال نے 2026 فیفا ورلڈ کپ جیتنے کے بعد اپنے تین سالہ بھائی کینے کے ساتھ فتح کا یادگار جشن منایا، جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔ورلڈ کپ کے دوران لامین یامال اپنی شاندار کارکردگی کی بدولت شائقین کی توجہ کا مرکز رہے، جبکہ ان کے کم عمر بھائی کینے بھی میدان سے باہر اپنی معصوم حرکات اور خوشگوار انداز کے باعث مداحوں کے دل جیتتے رہے۔اتوار کو کھیلے گئے فائنل میں اسپین نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ارجنٹینا کو 1-0 سے شکست دے کر دوسری مرتبہ فیفا ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔تاریخی فتح کے بعد اسپین کے کھلاڑیوں اور شائقین نے بھرپور جشن منایا، جبکہ لامین یامال نے بھی اپنے ننھے بھائی کینے کے ساتھ خوشی کے لمحات شیئر کیے، جن کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کی جا رہی ہیں۔