مدرز ڈے پر کِم کارڈیشین کا منفرد اقدام، قیدی ماؤں کو بچوں سے ملنے کا موقع فراہم

1 گھنٹے قبل
مدرز ڈے پر کِم کارڈیشین کا منفرد اقدام، قیدی ماؤں کو بچوں سے ملنے کا موقع فراہم

نیو یارک( شو بز ڈیسک)امریکی ٹی وی شخصیت، ماڈل اور کاروباری خاتون کم کارڈیشین نے مدرز ڈے کے موقع پر ایک جذباتی اور انسان دوست اقدام کرتے ہوئے کیلیفورنیا کی جیل میں قید خواتین کے لیے خصوصی سہولت فراہم کی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 45 سالہ کم کارڈیشین دو فلاحی اداروں کے تعاون سے جیل پہنچیں، جہاں تقریباً 50 قیدی خواتین کو اپنے بچوں کے ساتھ مدرز ڈے منانے کا موقع دیا گیا۔کم کارڈیشین کا کہنا تھا کہ بہت سی خواتین برسوں سے اپنے بچوں اور خاندان سے دور زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، اور یہ جدائی ایک ایسا دکھ ہے جسے معاشرہ اکثر نظر انداز کر دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ان خواتین کو اپنے بچوں سے ملتے، انہیں گلے لگاتے اور دوبارہ اپنے خاندان کے ساتھ خوش دیکھنا ان کے لیے ایک قابلِ فخر لمحہ تھا۔کم کارڈیشین نے منتظمین اور فلاحی اداروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات قید خواتین کے لیے امید، محبت اور نئی شروعات کا ذریعہ بنتے ہیں، اور یہ دن ان کے لیے ہمیشہ یادگار رہے گا۔