خیبرپختونخوا حکومت نے محکموں کے اربوں روپے کے فنڈز عارضی طور پر روک دیے

5 گھنٹے قبل
خیبرپختونخوا حکومت نے محکموں کے اربوں روپے کے فنڈز عارضی طور پر روک دیے

پشاور( اباسین خبر) خیبرپختونخوا حکومت نے کفایت شعاری مہم کے تحت محکموں کے سالانہ ترقیاتی منصوبوں اور جاری اخراجات کے لیے مختص 25 ارب روپے سے زائد کے فنڈز عارضی طور پر روک دیے ہیں۔ذرائع کے مطابق محکمہ صحت، بی آر ٹی، ریسکیو سروسز اور پولیس اس فیصلے سے مستثنیٰ ہیں، تاکہ ایمرجنسی کے دوران صوبائی خزانے پر دباؤ نہ پڑے۔وفاقی حکومت کی جانب سے مختص واجبات بروقت نہ ملنے سے بھی مشکلات کا خدشہ ہے، کیونکہ گزشتہ ماہ کی اقساط میں مختص 61 ارب روپے میں سے صرف 17 ارب روپے جاری ہوئے، جس سے تقریباً 40 ارب روپے کی کمی واقع ہوئی۔ذرائع نے کہا کہ ترقیاتی اور جاری بجٹ عارضی طور پر روکنے سے محکموں کی کارکردگی پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، اور اس اقدام سے خزانے کی مالی حالت مستحکم رکھنے میں مدد ملے گی۔