اباسین خبر

خیبرپختونخوا کابینہ نے 48 ارب خسارے کے بجٹ کی منظوری دے دی

خیبرپختونخوا کابینہ نے 48 ارب خسارے کے بجٹ کی منظوری دے دی

پشاور( اباسین خبر)خیبرپختونخوا کابینہ نے مالی سال 2026-27 کے بجٹ کی منظوری دے دی ہے۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے بجٹ دستاویزات پر دستخط کر دیے، جبکہ صوبائی کابینہ نے 48 ارب روپے خسارے پر مشتمل بجٹ منظور کیا۔پشاور میں خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی صدارت میں ہوا، جس میں صوبائی وزراء، معاونین خصوصی، مشیران، چیف سیکرٹری اور متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران مالی سال 2026-27 کے بجٹ سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا اور منظوری دی گئی۔