خیبر پختونخوا: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 13 بھارتی سرپرستی یا فتہ دہشت گرد ہلاک

3 گھنٹے قبل
خیبر پختونخوا: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 13 بھارتی سرپرستی یا فتہ دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی ( اباسین خبر) خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی دو کارروائیوں میں بھارتی پراکسی فتنۃ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 30 مارچ 2026 کو خیبر ضلع کے علاقے باڑہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 10 دہشت گرد ہلاک کیے گئے، جبکہ ضلع بنوں میں فائرنگ کے تبادلے میں مزید 3 دہشت گرد مارے گئے۔ترجمان کے مطابق علاقے میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم خوارج کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشنز جاری ہیں اور قومی ایکشن پلان کے تحت ملک سے غیر ملکی پشت پناہی میں ہونے والی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔وزیراعظم محمد شہباز شریف نے فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف سیسہ پلائی دیوار کی مانند ہیں اور حکومت ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی 13 خوارج کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی اور قوم سے کہا کہ دہشت گردوں اور ان کی پشت پناہی کرنے والوں کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا۔